کیربیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا اور گیانا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

کیربیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا اور گیانا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

  

سینٹ کٹس (اے پی پی) کیربیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواس اور گیانا ایمزون واریئرز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ لیگ کے چوتھے میچ میں جمیکا تلاواس نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 5 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ کرس گیل نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ لینڈل سمنز 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لیگ کے پانچویں میچ میں گیانا ایمزون نے ٹرائنبیگو نائٹ رائیڈرز کو 6 وکٹ سے شکست دی۔ ٹرائنبیگو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، کولن منرو نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سہیل تنویر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں گیانا ایمزون واریئرز نے ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کرس لینن نے 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر گیانا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -