بگ تھری کے بت کو توڑنے کی اشد ضرورت ہے،احسان مانی

بگ تھری کے بت کو توڑنے کی اشد ضرورت ہے،احسان مانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی نے کہا ہے کہ بگ تھری کے بت کو توڑنے کی ضرورت ہے ،آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر بگ تھری کا قبضہ ہے جس کے خاتمے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے جلال الدین کا کہنا تھا کہ ٹیم منیجر کے بے تکے بیانات سے محمد عامر پر دبا ؤمیں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انٹرنیشنل امپائر احسن رضا نے آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو سراہا اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیا ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو غیر مستقل مزاجی پر آڑے ہاتھوں لیا اور فواد عالم کو ڈراپ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔