قومی جونیئر ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائے گی

قومی جونیئر ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائے گی

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال ، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں 20 سال سے کم عمر کے خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -