مسلم لیگ (ن) حکمرانی کے زور پر کشمیری ووٹرز کو اپنی جانب نہیں کھینچ سکتی، عمر شریف بخاری
لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لئے لاہور کی نشست سے امیدوار عمر شریف بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حکمرانی کے زور پر کشمیری ووٹرز کو اپنی طرف نہیں کھینچ سکتی کشمیر کے باشعور ووٹرز 21جولائی کو پیپلز پارٹی کے شہید قائدین بھٹو شہید اور بے نظیر شہید کے سپاہیوں کو منتخب کریں گے اور مودی نواز امیدواروں کو شکست فاش دیں گے جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی اور جو لوگ ایوان وزیراعلی میں ووٹرز کو دعوتیں دیکر ان کے ضمیر خریدنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
نہیں منہ کی کھانی پڑے گی وہ کشمیری ووٹرز سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر کشمیری ووٹرز نے انہیں یقین دلایا کہ وہ بلاول بھٹو کو کشمیر کا الیکشن جیت کر تحفے میں دیں گے۔