شہباز شریف عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں ، اعجا زاحمد چوہدری

شہباز شریف عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں ، اعجا زاحمد چوہدری

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجا زاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف دوسروں کو جھوٹا کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ،شہباز شریف عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں ، اور پنجاب میں ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، پنجاب حکومت اور انتظامیہ گہری نیند سوئی ہے عید گزارنے کے لئے گھر جانے والے مسافروں سے من مانے کرائے وصول کئے جا رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، انہوں نے کہا کہ 35سالوں سے شریف خاندان ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہا ہے ، شریف خاندان کا سب سے پہلے کڑا احتساب ہونا چاہیے عمران خان (ن) لیگیوں کے اعصابوں پر سوار ہو چکے ہیں ،شہباز شریف اپنے سارے درباریوں کے ساتھ ملکر بھی عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

،نواز شریف اور شہباز شریف کے سیاہ کرتوت پانا مہ لیکس نے پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دئیے ہیں ،شہباز شریف کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ چکی ہے اور اپنی کہی ہوئی بات یاد نہیں رہتی کہ میں چھ ، ایک ،دو ،تین سالوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دوں گا اور وہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے مینار پاکستان پر پنکھا جھل کر ڈرامے بازیاں کرتے رہے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعوےٰ شہباز شریف کا جھوٹا نکلا اور آج لوڈ شیڈنگ پہلے سے زیادہ بڑ ھ چکی ہے ، شہباز شریف کسی ڈرامے باز سے کم نہیں اورانکی شعبدہ بازی کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سچا اور دلیر لیڈر ہے پوری (ن) لیگ ملکر بھی اکیلے عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور عمرا ن خان کا مؤقف سچ ثابت ہو چکا ہے چور ، لٹیر ے اور بد دیانت ٹولہ اندر سے آپس میں ملے ہوئے ہے اور ملکی وسائل کو لوٹ لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے ،عمران خان نے تمام چوروں اور لٹیروں کوبے نقاب کر دیا ہے اسی لیے شہباز شریف کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہے ، جس دن ملک میں صاف و شفاف احتساب ہوا تو شہباز شریف اور دیگر لٹیرے جیلوں کے اندر ہونگے ، شہباز شریف پنجاب میں ہونے والی اربوں کھربو ں کی کرپشن اور لوٹ مار کا قوم کو حساب دیں اور اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں،پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کرے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -