زرمبادلہ کے ذخائربڑھناحکومتی کارکردگی کی شاندار مثال ہے،محمد ابراہیم

زرمبادلہ کے ذخائربڑھناحکومتی کارکردگی کی شاندار مثال ہے،محمد ابراہیم

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) مہنگائی کی شرح میں غیر معمولی کمی،زرمبادلہ کے ذخائر کا گراف23ارب ڈالر اور ملکی تاریخ میں ٹیکس ہدف سے زائد جمع ہو نا حکومتی کارکردگی کی شاندار مثال ہے۔ان خیا لات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر شیخ محمد ابراہیم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی اور ریونیو میں اضافہ انتہائی قابل تحسین ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اسکی قیمتوں میں کمی کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے ضرورت ہے۔شیخ محمد ابراہیم نے کہا کہ جب تک توانائی بحران پر قابو اور ملکی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں جائیں گے ملک معاشی اور اقتصادی طور پر ترقی نہیں کر سکے گا ۔

لہذا حکومت برآمدات ، جی ڈی پی کی شرح بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -