علماء اہلسنّت عید کے خطبات میں حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی سزا کی مذمت کریں گے،حاجی محمد حنیف
لاہور(نمائندہ خصوصی )حامدسعید کاظمی رہائی کمیٹی کے سربراہ اور نظام مصطفی پارٹی کے صدر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ عید الفطر کے اجتماعات میں صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزا کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور ملک بھر میں عید کے اجتماعات میں حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی سزا کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی جبکہ علماء اہلسنّت عید کے خطبات میں حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی سزا کی مذمت کریں گے اور نماز عید کے بعد پر امن احتجاجی مظاہر ے بھی کئے جائیں گے۔
حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں رابطے مکمل کر لئے گئے ہیں۔ حامد سعید کاظمی فرقہ وارانہ تعصب کا شکار ہوئے ہیں۔ عید کے بعد علماء و مشائخ کنونشن منعقد کرکے حامد سعید کاظمی کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا جائیگا۔