امیر جماعۃالدعوۃ کا چترال میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار

امیر جماعۃالدعوۃ کا چترال میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی ومالی نقصان ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف نے چترال میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بارشیں یا دیگر قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہیں۔

ایسے حالات میں متاثرین کی مدد کرنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے۔ جماعۃالدعوۃ آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -