ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کا بارش کے بعد، چوکنگ پوائنٹس اور رمضان بازاروں کا دورہ

ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کا بارش کے بعد، چوکنگ پوائنٹس اور رمضان بازاروں کا دورہ

  

لاہور(خبرنگار)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایل ڈبلیوایم سی) بلال مصطفی سید نے بارش کے بعد علی الصبح شہر کے متعدد چوکنگ پوائنٹس اور بعد ازاں رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اورصفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ترک کمپنیوں البیراک اور اوز پاک کے زیر انتظام ویسٹ کنٹینر زخالی کرنے کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ رات بارش کے دوران فیلڈ میں عملے اور افسران کی حاضری مکمل ہونے پر عملے کو سراہا اور انہیں آئندہ عید کے دنوں میں بھی چوکس رہنے کی تاکید کی۔ انہوں نے مون سون کے سلسلے میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے برکت مارکیٹ، گلشن راوی، سنگھ پورہ، تاجپورہ سمیت مختلف رمضان بازاروں کو بھی دورہ کیا اور فیلڈ افسران کو صفائی انتظامات مزید بہتر کرنے کی تاکید کی۔

اس موقع پر جنرل منیجر آپریشنز آصف اقبال اور سینئر منیجر آپریشنزسہیل انور ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -