ڈاکٹر نقشب چوہدری کی قواعدو ضوابط سے ہٹ کر بطور پروفیسر تقرری پر جواب طلب

ڈاکٹر نقشب چوہدری کی قواعدو ضوابط سے ہٹ کر بطور پروفیسر تقرری پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ڈاکٹر نقشب چوہدری کی قواعدو ضوابط سے ہٹ کر بطور پروفیسر تقرری پر جواب طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعودکی جانب سے اگست 2015میں ڈاکٹر نقشب چوہدری کوسنڈیکیٹ کی منظوری کے بغیر پروفیسرآف بائیو کیمسٹری تعینات کرکیا ۔جو قواعدو ضوابط کی کھلم کھلا ء خلاف ورزی ہے ۔محکمہ سیپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے سیکرٹری نجم احمد شاہ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود سے تحریری جواب طلب کیا ہے جس میں ڈاکٹر نقشب چوہدری کی تقرری سے دستبرداری کے احکامات جاری کیے ہیں ۔
۔یا د رہے کہ ڈاکٹر نقشب چوہدری کے خلاف اس سے قبل بھی کئی انکوائریوں میں کاروائی کی سفارش کی گئی تھی لیکن پروفیسر فیصل مسعو د کی جانب سے اس کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

B