پنجاب حکومت کی مسلسل بے حسی پرکلرک وملازمین عید الفطرپر احتجاج کرینگے

پنجاب حکومت کی مسلسل بے حسی پرکلرک وملازمین عید الفطرپر احتجاج کرینگے

  

لاہور(خبرنگار) کلریکل ،ٹیکنکل اور نان ٹیکنیکل کیڈرز کو ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈکے مطابق اپ گریڈ نہ کرنے اور پنجاب حکومت کی مسلسل بے حسی اور ٹال مٹول کے خلاف کلرک وملازمین عید الفطرکے دن صبح نو بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے جمع ہوں گے اور وہاں بیوی بچوں سمیت عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔ بعد میں حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف احتجاج ، ماتم اور سینہ کوبی کی کریں گے۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن پنجاب کے صدر محمد سلطان مجددی اور مرکزی چیئرمین چوہدری محمد افضل ، صدر لاہور چوہدری عبدالشکور، جنرل سیکرٹری لاہور محمد ندیم چغتائی، ضلعی صدورایپکا جھنگ، قصوراور شیخوپورہ کریں گے۔ پنجاب بھر سے سیکرٹری یونین کونسل بھی خصوصی شرکت کریں گے ۔جبکہ پنجاب بھر میں ملازمین عید کے دن ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کریں گے ۔محمد سلطان مجددی نے تمام ملازمین گریڈ 1تا16سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کے حقوق کی خاطر مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -