پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں بڑی رکاوٹ خود صوبائی حکومت ہے،مسرت کاظمی

پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں بڑی رکاوٹ خود صوبائی حکومت ہے،مسرت ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے قائم مقام سیکرٹری جنرل سید مسرت کاظمی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ خود صوبائی حکومت ہے،پنجاب میں ہمیں دہشت گردوں کیساتھ ساتھ حکومتی انتقامی کاروائیوں کا بھی سامنا ہے،ہم گذشتہ سات ہفتوں سے سڑکوں پر ہیں،لیکن نام نہاد جمہوری حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے ،22 جولائی کو شاہراہ قراقرم سے لے کر بلوچستان تک تمام شاہراہوں کو جام کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے خطاب میں کیاانہوں نے کہا کہ ہم مرحلہ وار اپنے جمہوری اور آئینی حق کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے،حکمران سن لیں یہ ملت مظلوم اپنی بقا و سلامتی اورقائد و اقبال کے گمشدہ پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے اور اس راستے میں ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔

،عید الفطر کو ملک بھر میں باروں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نماز عید کے اجتماعات میں شریک ہونگے،ہم اپنے جائز مطالبات کی منظوری و عملدرآمد تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -