جماعت اہلسنّت نے27رمضان المبارک کی مناسبت سے یوم پاکستان منایا

جماعت اہلسنّت نے27رمضان المبارک کی مناسبت سے یوم پاکستان منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام27رمضان المبارک کی مناسبت سے ملک بھر میں یوم پاکستان منایا گیا اس سلسلہ میں مختلف شہروں میں نظریہ پاکستان کانفرنسیں اور پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں جبکہ جماعت اہلسنّت کے عہدیداروں اور کارکنوں نے تحریک پاکستان کے راہنماؤں کے مزاروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔ پوم پاکستان کی مرکزی تقریب ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں منعقد ہو ئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت پاکستان کے م مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ علماء و مشائخ اہلسنّت نے تحریک پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔
اہل حق قیام پاکستان کی طرح استحکام پاکستان کیلئے بھی جدوجہد کررہے ہیں۔
قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے نظام مصطفی کا نفاذ ضروری ہے۔جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی نے جامعہ انوارالعلوم ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے پاکستانیت کے جذبوں کو اپنا یا جائے۔آج پاکستان کو پھر تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔جماعت اہلسنّت پنجاب کے صدرمفتی محمد اقبال چشتی نے جامع غوثیہ بند روڈ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان کیلئے قومی اتحاد ضروری ہے۔قوم تعصبات کو چھوڑ کر متحد ہو جائے۔پاکستان بنانے والے اہلسنّت پاکستان بچانے کیلئے میدان میں آئیں۔ یوم پاکستا ن کے موقع پر پشاور میں مفتی فضل جمیل رضوی، کراچی میں علامہ جلیل الرحمن چشتی، راولپنڈی میں صاحبزادہ عثما ن غنی، گوجرانوالہ میں مولانا محمد حنیف چشتی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مولانا حمید الدین رضوی، حافظ آباد میں پیر سید فدا حسین شاہ ، کوئٹہ میں پیر خالد سلطان قادری نے اجتماعات سے خطاب کیا۔