جو روٹ سری لنکا کے خلاف نروس نائنٹیز کا شکار
کارڈف(اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز ٹاپ آرڈر بلے باز جو روٹ سری لنکا کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔ کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں جو روٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 93 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، بدقسمتی سے وہ سات رنز کے فرق سے ون ڈے کیریئر کی نویں سنچری بنانے میں ناکام رہے۔