پنجاب کے تمام رمضان بازاروں کی خفیہ رپورٹ وزیر اعلٰی کو ارسال ، عوام کو ریلیف دینے میں لاہور کا پہلا نمبر

پنجاب کے تمام رمضان بازاروں کی خفیہ رپورٹ وزیر اعلٰی کو ارسال ، عوام کو ...

  

 لاہور(اپنے نمائندے سے) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پنجاب حکومت کی طرف سے عوامی ریلیف اور سستی اشیاء خوردو نوش کی فراہمی کے لئے صوبے کے 36اضلاع میں قائم 330رمضان بازاروں میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لاہور اپنے بہتر انتظامات ، محکمہ سول ڈیفنس اور پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی سسٹم ، پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی مسلسل نگرانی ،مانیٹرنگ اور عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی میں پورے پنجاب میں بازی لے گئی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے رمضان بازاروں کی مانٹیرنگ ٹیم نے ڈی سی او لاہور کی کارکردگی کو سب سے بہتر قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوامی ریلیف اور سستی اشیاء خوردو نوش کی فراہمی کے لئے تمام گھریلوں اور اشیاء خوردو نوش پر5 ارب کی سبسڈی کے ساتھ صوبے کے 36اضلاع میں قائم 330رمضان بازاروں میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لاہور اپنے لاجواب انتظامات ، پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز جن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عاصم سلیم ،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سائرہ حیات گوندل، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن راؤ امتیاز ، اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ علی شہزاد، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ارشد بھٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس صداقت علی ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس قاری عالم شیر کی مسلسل نگرانی ،مانیٹرنگ کے باعث پورے پنجاب میں بازی لے گئی ہے ۔صوبائی دارالحکومت میں 31رمضان بازار قائم کئے تھے جن میں عزیز بھٹی ٹاؤن میں غازی آباد ، ہربنس پورہ روڈ ماڈل بازار ۔راوی ٹاؤن میں چوک بیگم کوٹ شاہدرہ ۔دہلی گیٹ سرکلر روڈاور گرلز ڈگری کالج الہی بخاری روڈ بادامی باغ ،شالیمار ٹاؤن میں ۔سمن آباد ٹاؤن میں وحدت ڈگری کالونی ڈگری کالج نزد فٹبال گراؤنڈ،گلشن راوی مون مارکیٹ اور ندیم شہید روڈ۔واہگہ ٹاؤن میں مین جی ٹی روڈ اور بیدیاں روڈ لاہور۔داتا گنج بخش ٹاؤن میں شادمان نزد واپڈا گرڈ اسٹیشن،کریم پارک اور اسلام پورہ نزد گورنمنٹ ڈگری کالج۔گلبرگ ٹاؤن میں ماڈل ٹاؤن لنک روڈ ،برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن ،مکہ کالونی ،غالب مارکیٹ کرکٹ گراؤنڈاور باب پاکستان والٹن روڈ ۔علامہ اقبال ٹاؤن میں ماڈل بازار مین پلازہ جوہر ٹاؤن،ماڈل بازار شیر شاہ کالونی راولپنڈی،ماڈل بازار سبزازار،ماڈل بازار ٹھوکر نیاز بیگ ،ماڈل بازار چوہنگ اور ماڈل بازار رائے ونڈ جبکہ نشتر ٹاؤن میں ماڈل بازار ٹیپو بلاک ٹاؤن شپ،کاہنہ نو مین فیروز پور روڈ اور نشتر کالونی فیروز پور روڈ میں رمضان بازار قائم کئے گئے تھے ۔ جن میں پنجاب پولیس اور دوسرے سکیورٹی اداروں کے ساتھ محکمہ سول ڈیفنس کے 500رضا کار وں نے دن رات سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے اس کے علاوہ فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریڈ الرٹ کی پوزیشن میں رہا ۔لاہورمیں قائم تمام رمضان بازاروں میں ڈی سی او کے احکامات کی روشنی میں جدید ڈیجیٹل کاؤنٹر ،واک تھرو گیٹ ،سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کیا گیا جن کی براہ راست اور مسلسل مانیٹرنگ کے لئے ڈی سی او آفس میں قائم کنٹرول روم سے کی جاتی رہی ۔پورے پنجاب میں پہلی بار لاہور میں بیشتر رمضان بازاروں کو پوری طرح ڈھانپ کر فل ایئرکنڈیشنڈ کیا گیا تاکہ عوام شدید گرمی اور حبس سے محفوظ رہ کر آرام سے خریدار ی کر سکیں ۔پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کے تسلسل کی مسلسل مانیٹرنگ کی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے صوبے بھر کے رمضان بازاروں کی مانٹیرنگ کے لئے قائم ٹیم کے خفیہ سروے اور عوامی رائے کی روشنی میں ڈی سی او اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سب سے بہتر قرار دے دیا ہے جس کی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لاہور کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمشنر لاہور عبداللہ سنبل اور ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان کی سخت ہدایات کی روشنی میں عوام کو مسلسل ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح تھی ۔نمبر گیم سے ہٹ کر ہماری پوری توجہ صرف اور صرف رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر عوامی خدمت پر مبذول رہی جس میں اللہ نے ہمیں سروخرو کیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -