حکومت نے غریبوں کو مہنگائی اور بیروزگار کے سوا کچھ نہ دیا،طاہر صدیق

حکومت نے غریبوں کو مہنگائی اور بیروزگار کے سوا کچھ نہ دیا،طاہر صدیق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں طاہر صدیق نے کہا ہے کہ نام نہاد حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، غربت، لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل تحفے میں دیئے ہیں اور عوام فاقوں سے مر رہے ہیں لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے صرف مسلم لیگ (ق) ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں اور مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے اور حکمران لندن میں سیر سپاٹے اور شاپنگ کرنے میں مصروف ہیں ناکام لیگ ہر محاذ پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے حکمرانوں نے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے عوام کو حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا تب ہی ملک اور قوم بحرانوں سے نکل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئی رمضان میں عوام کو ریلیف کی فراہمی محض اعلانات تک محدود ہے۔ مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام سستے رمضان بازاروں کی طرف کیا تو وہاں غیرمعیاری اشیاء کی قیمتیں عام بازاروں کے مقابلے میں مہنگی ترین خریدنے پر مجبور ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -