حکمرانوں کا سارا زور عمران خان کے خلافپراپیگنڈے پر ہے،عبدالعلیم خان

حکمرانوں کا سارا زور عمران خان کے خلافپراپیگنڈے پر ہے،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ "نااہل لیگ" کی ناکام حکومت نے بد عنوانی ،بد انتظامی اور بیڈ گورننس کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور موجودہ حکومت ترقی و جمہوریت کی راہ میں خود بہت بڑی رکاوٹ ہے جس نے عوام کو عید کے موقع پر بھی ریلیف نہیں تکلیف دی ہے اور مہنگائی اور مس مینجمنٹ اپنے عروج پر دکھائی دیتی ہے عبدالعلیم خان نے این اے130میں اعجازڈیال کے ڈیرے پر دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام حکومتی ادارے ناکام ہو چکے ہیں اور حکمرانوں کا سارا زور عمران خان کے خلاف گمراہ کُن پر پراپیگنڈے پر صرف ہو رہا ہے جنہیں عام آدمی کے مسائل سے رتی برابر بھی دلچسپی نہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ تین سال قبل انتخابی مہم میں بڑے بڑے دعوے کرنے والے لوڈ شیڈنگ سمیت کسی ایک مسئلے کو بھی حل نہیں کر سکے اور اب عوام کو 2018 کا لارا لگایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ جب بھی آئندہ الیکشن ہوئے تو نواز لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اور انہیں اپنی نا اہلی کا حساب دینا ہو گا سابق ایم این اے اعجاز ڈیال ،سابق ایم پی اے نوید عاشق ڈیال ،ایم پی اے میاں اسلم اقبال اور شعیب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت ہر شہر پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے اور عمران خان کی قیادت میں عید کے بعد حکمرانوں کی "رخصتی " کا بندوبست کیا جائے گا جمشید اقبال چیمہ، ملک ظہیر عباس کھوکھر ،حاجی امداد حسین ،ڈاکٹر شاہد صدیق ،خواجہ جمشید امام ،خالد گجر ،میاں یامین ٹیپو، میاں محمد افتخاربھی اس موقع پر موجود تھے ۔