جنرل ہسپتال: عیدالفطر پر ایمرجنسی وارڈ کے مریضوں کیلئے 12 ایئرکنڈیشنز کا تحفہ

جنرل ہسپتال: عیدالفطر پر ایمرجنسی وارڈ کے مریضوں کیلئے 12 ایئرکنڈیشنز کا تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و پروفیسر آف نیوروسرجری ڈاکٹر خالد محمود کی ذاتی کوششوں اور انجمن بہبود مریضاں کے عہدیداروں کے تعاون سے لاہور جنرل ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں مریضوں کی سہولت کیلئے 12نئے ائیرکنڈیشنڈنصب کر دیے گئے ہیں جن میں سے پانچ اے سی چار ٹن اور سات دو دو ٹن کے ہیں ۔ اس سہولت سے جہاں مریضوں کو آرام و سکون میسر آئے گا وہیں ان کے علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرز ، نرسیں اور پیرا میڈکس بھی بہتر حالات کار میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے سکیں گے۔ ہسپتال انتظامیہ نے شعبہ حادثات کی پرچی بھی کمپیوٹرائزڈ کر دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ لواحقین کی سہولت کیلئے شیڈ تعمیر کر کے وہاں پنکھے لگوا دیے ہیں ۔ ایمرجنسی کے باہر پبلک باتھ روم و واش روم کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے ۔ان سہولیات سے مریضوں، ان کے لواحقین اور ہسپتال کے عملے کو بڑی آسانی میسر آئے گی اور وہ موسم کی شدت سے محفوظ ہو جائیں گے ۔ پرنسپل پروفیسر خالد محمود اور ایم ایس ڈاکٹر نیاز احمد نے اپنے اس عزم کو دہرایا ہے کہ وہ حکومت کی پالیسی اور وزیر اعلی شہباز شریف کے ہیلتھ ویژن کے مطابق مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔