ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی،میاں ایوب

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی،میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی ہر طرف لوٹ ماراور کرپشن کا بازار گرم ہے ، ماہ صیام جیسے مقدس مہینہ میں ذخیر ہ اندوزوں اور منافع خوروں نے انتظامیہ اورذمہ داران کے ساتھ مل کر عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں حکمرانوں کو کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ گزشتہ35سال سے لاہور کو پیرس اور استنبول بنانے میں لگے ہوئے ہیں مگر آج حالت یہ ہے کہ پورا لاہور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے پنجاب میں جرائم کے سابقہ تمام ریکارڈز ٹوٹ چکے ہیں ،پنجاب پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کو تحفظ دینے کی بجائے حکمرانوں اور ان کے درباریوں کے پروٹوکول پر لگی ہوئی ہے اور عوام کو اللہ کے سپرد کر دیا گیا ہے ،کسی کی جان و مال، عزت آبرو محفوظ نہیں ہے جبکہ حکومتی طوطے سب اچھا کا راگ الاپ کر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -