عاشق رسولﷺدین اور وطن کیلئے قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،مولانا امجد

عاشق رسولﷺدین اور وطن کیلئے قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،مولانا امجد

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) نبی ؐکے عشق میں ڈوبے مسلمان دین اور وطن کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہیں ،پا کستان کے نظریاتی اور جغرافیائی سر حدات کے تحفظ کے لیئے علماء عوام بڑی سے بڑی قر بانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہیں،وطن کو عدم استحکام کا شکار کر نا اور ترقی کی طرف بڑھنے نہ دینا اور مسلمانوں کو اسلام سے دور کر نا اور آپس میں لڑانا دشمنو ں کا منصوبہ ہے اس منصوبے کا مقابلہ اسلام کے پیغام اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے ،ہمارے تمام مسائل کا حل اسی نظام میں مضمر ہے رمضان کے بعد بھی اہل اسلام نیک اعمال کا سلسلہ جاری رکھیں تا کہ اللہ کی رحمت کا تسلسل رہے ان خیا لا ت کا اظہار جے یو آئی کے راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان نے جا مع مسجد رحمانیہ میں سالانہ محفل حمدو نعت کی بڑی تقریب اور مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب سے سید سلمان گیلانی،پر وفیسر مطیع الرحمن، الحاج محبوب احمد ہمدانی ، مو لا نا حافظ قاسم ، ، قاری زبیر اکمل ،قاری حسن اجمل ،قاری عبد الواحد،حافظ عبد الصمد، شیخ زاہد مراد،حافظ ابوبکر صدیقی ،زبیر آصف اور دیگر نے گلہائے عقیدت پیش کیا ۔مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ حضور اللہ کے آخری نبی ہیں اور آخری دین لے کر آئے ہیں یہ آخری نظام ہے اس میں قیامت تک آنے والوں کے مسائل کا حل مو جو د ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہی مسلمان دنیا آخرت میں کا میاب ہو ں گے انہوں نے لو گو ں پر زور دیا کہ رمضان کے بعد بھی نماز اور قر آن کی تلاوت کی پابندی کریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -