وزیر اعظم نوازشریف ملکی ترقی و خوشخالی کے ضامن ہیں،شاہد نذیر

وزیر اعظم نوازشریف ملکی ترقی و خوشخالی کے ضامن ہیں،شاہد نذیر

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) ٹر یڈر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے نوازشریف کو پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا ضامن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مسلم ممالک کی پہلی ایٹمی طاقت بناکر محب وطن پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بننے والے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت دہشت گردی ، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں کے شکار پاکستان کو اپنی سیاسی بصیرت اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت مسائل کی دلدل سے نکال کرترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرکے جلد ہی ایشین ٹائیگربنادیں گے ، زرمبالہ کے ذخائر23ارب ڈالر اور مہنگائی کی شرح 46سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جو ملکی تاریخ میں موجودہ حکومت کا ایک مثالی کارنامہ ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے توانائی کی پیداواربڑھانے کے بہت سے منصوبوں پر کام شروع کررکھا ہے جن کی تکمیل کے بعد بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے روزنامہ پاکستان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا۔ مسلم لیگ (ن) ٹر یڈر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیرنے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو میاں نواز شریف کا عظیم کارنامہ اورپاکستان کی ترقی اور عوام کی خو شحالی کا ضامن قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو گا جبکہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کیلئے تجارت اور کاروبار کے وسیع مواقع فراہم کرے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -