تحریک انصافکی تحریک ناکامی سے دوچار ہوگی ،رانا بابر حسین

تحریک انصافکی تحریک ناکامی سے دوچار ہوگی ،رانا بابر حسین

  

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد بھی تحریک انصافکی تحریک ناکامی سے دوچار ہوگی ،پیپلزپارٹی اور تحریک انصافمل کر جمہوریت کو مضبوط کریں ،ملک کی ترقی کا سفر جاری ہے دونوں جماعتیں اس میں رکاوٹ نہ بنیں ،ناکامی عمران خان کا مقدر بن چکی ہے ، عوام نے عمران خان کے خلاففیصلہ سنادیا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور اب وہ ناکام کپتان کہلائیں گے ،عمران خان نے ہمیشہ بڑے دعوے کئے مگر ان کے دعوے سچ ثابت نہ ہوئے ،عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور تحریک انصافکی حکومت مخالف مہم شروع میں ہی ناکام ہوگئی ہے ،عوام نے عام انتخاب میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی ان کے مسائل کا حل تلاش کرے گی ،عوام کے مسائل ایک ایک کرکے حل کررہے ہیں جبکہ عمران خان انتشار پھیلا رہے ہیں تاکہ ترقی کا سفر رک جائے ،انہوں نے کہاکہ عوام کو علم ہے کہ عمران خان ملک کی ترقی نہیں چاہتے اس لئے وہ عمران خان کاساتھ نہیں دے رہے ،عمران خان ا پنی جماعت میں شفافانتخاب تو کرانہیں سکے وہ ملک کیا چلائیں گے ،عمران خان نے ہمیشہ عوام سے جھوٹے وعدے کئے،انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ میں ان کی کارکردگی صرفچوہے مارنے تک محدود ہے اور وہ وہاں کے عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -