میاں سعید کھوکھر ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی وائس چیئرمین مقرر

میاں سعید کھوکھر ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی وائس چیئرمین مقرر

  

لاہور(پ ر) ورلڈکالمسٹ کلب چیئرمین اورسینئر کالم نگار حافظ شفیق الرحمن نے سپریم کونسل کے ارکان ، چیف آرگنائزر ذوالفقاراحمدراحت،وائس چیئرمین ڈاکٹر سجاد اعوان ، مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدفاروق چوہان ، مرکزی آرگنائزرجبارمرزا ، مرکزی آرگنائزذبیح اللہ بلگن ، سینئر نائب صدور ناصف اعوان، خواجہ جمشید امام،عبدالستاراعوان ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حافظ یوسف سراج اورسیکرٹری اطلاعات ریاض احمداحسان کے ساتھ باہمی مشاورت سے مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹراور کالم نگار میاں محمد سعید کھوکھر کومرکزی وائس چیئرمین نامزد کرتے ہوئے ان کی ورلڈکالمسٹ کلب سے وابستگی کوخوش آئندقراردیا ہے۔حافظ شفیق الرحمن نے میاں محمدسعیدکھوکھر کی نامزدگی سے اس امیدکااظہارکیا ہے کہ وہ ورلڈکالمسٹ کلب کے اغراض ومقاصد کی روشنی میں اس تنظیم کی مضبوطی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں اورتوانائیاں وقف کردیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -