بیمار معیشت نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے،سعدیہ سہیل رانا

بیمار معیشت نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے،سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تو بیرون ملک سے قوم کے پیسوں سے علاج کروا کر روبصحت ہو گئے ہیں لیکن ملکی حالات جوں کہ توں ہیں۔ بیمار معیشت نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب ہسپتالوں کے دورے کر کے سمجھتے ہیں کہ ان کی کارکردگی بہتر ہو جائے گی لیکن ان کے دورے فوٹو سیشن سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ سہیل رانا کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور امن و امان کی مخدوش صورت حال عوام کا مقدر بن چکے ہیں ملک کا ہر طبقہ حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہے انہیں اپنے حق کے لئے آئے روز ہڑتالیں اور سڑکوں پر احتجاج کرنے پڑتے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -