حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے،انجینئر یاسر گیلانی

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا گیا ہے بجٹ میں عوام کو تسلیاں دینے والے حکمران بجٹ نافذ ہوتے ہی بجلی، دواؤں، سبزیوں، چائے مصالحوں اور پھلوں سمیت 1408 اشیا مہنگی ہونے پر جواب دیں ۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کے ہوش اڑا دیئے۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا احسان جتلانے والے حکمرانوں نے اسکے بدلے میں جس طرح بجلی، ادویات، پھل، سبزیوں، چائے اور مصالحہ جات سمیت عام استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اسکے بعد وفاقی وزیر خزانہ کا یہ بیان کہ گزشتہ 46 برسوں کے بعد پہلی مرتبہ مہنگائی کم ترین سطح پر آئی ہے‘ عوام کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -