آرمی چیف جیسا نڈر اور بیباک آدمی دنیا میں موجود نہیں،جاوید اقبال بٹ

آرمی چیف جیسا نڈر اور بیباک آدمی دنیا میں موجود نہیں،جاوید اقبال بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) چیئرمین جنرل راحیل لورز فورم جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ ہمارے سپہ سالار اارمی چیف جنرل راحیل شریف جیسا نڈر بیباک بہادر، ایماندار صاف و شفاف جنرل ساری دنیا میں موجود نہیں جس نے اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد سب سے طاقتور اپنے آپ کوسمجھنے والے امریکہ کو بھی بتا دیا ہے کہ پاک فوج اور اس کا سپہ سالار آرمی چیف اپنے ملک پاکستان کے بارے میں کوئی ڈکٹیشن نہیں لے گا اگر پاکستانکی طرف اس کے کسی بھی دشمن ملک یا پاکستان کے اندرونی راہ ایجنٹ نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اس کا وہ حال ہو گا جو تا قیامت یاد رہے گا جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ سپہ سالار آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ان کی قابل اعتماد ٹیم اور پاک فوج کی پاکستانی عوام اور دنیا میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پاکستان کے دشمن اندرونی اور بیرونی ایجنٹ گھبرائے ہوئے ہیں۔ چیئرمین جنرل راحیل شریف لورز فورم جاوید اقبال بٹ نے کہا عید کے بعد ہماری تنظیم را کے ایجنٹوں، کرپٹ مافیا، دہشت گردوں اور پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ایک تحریک چلائے گی