ملک میں مہنگائی او ر غربت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں،فرخ جاوید مون

ملک میں مہنگائی او ر غربت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں،فرخ جاوید مون

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے منی لانڈرنگ کے بانی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا ملک میں 46سال میں مہنگائی کم ترین سطح پرآنے کے بیان کوسب سے بڑا جھوٹ اورغریب عوام کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے دوراقتدارمیں پاکستان میں مہنگائی اورغربت بڑھنے کے ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں محنت کش طبقہ ،مہنگائی اوربے روزگاری سے تنگ آکرخودکشیاں کرنے پرمجبورہے جبکہ ان حالات میں ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے وزیرخزانہ اسحاق ڈارغلط اعدادوشمار پیش کرکے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری اورمہنگائی کیوجہ سے پریشان غریب عوام نے اسحاق ڈار کوملک کا سب سے بڑا جھوٹا قراردے دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غلط اعدادوشمارپیش کرنے پراسحاق ڈارکا نام گنیزبک میں درج کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -