بدترین لوڈشیڈنگ نے تجارتی سرگرمیوں کو مفلوج کر رکھ دیا،میاں سلیم

بدترین لوڈشیڈنگ نے تجارتی سرگرمیوں کو مفلوج کر رکھ دیا،میاں سلیم

  

لاہور(پ ر) انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ بدترین لوڈ شیڈنگ نے انڈسٹری اورسمال ٹریڈرزکی تجارتی سرگرمیوں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں غیر اعلانیہ خوفناک لوڈ شیڈنگ نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ 7500 میگا واٹ کے شارٹ فال نے حکومت کی پاور انرجی کی پالیسی کو ننگا کر دیا ہے ،ملک کی 65فیصد انڈسٹری بند پڑی ہے ملکی معاشی صورت حال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے کالا باغ ڈیم انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے ،کالا باغ ڈیم سے 4000میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی یہ واحد پروجیکٹ ہے جو سستی ترین بجلی پیدا کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی بحالی اور ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -