عید الفطر کو شہدائے ضربِ عضب سے منسوب کرینگے ،صاحبزادہ حامد رضا

عید الفطر کو شہدائے ضربِ عضب سے منسوب کرینگے ،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل عید الفطر کو شہدائے ضربِ عضب سے منسوب کرے گی ۔ عید الفطر کے خطبات میں فوجی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور عید کے روز سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان فوجی شہداء کے لواحقین سے ملاقاتیں کریں گے اور شہداء کے مزاروں پر حاضری دیں گے۔صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے دہشتگرد ی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک کا امن بحال ہورہا ہے۔فوجی شہداء قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ سول حکومت کی نااہلی سے پاک فوج کی قریانیاں ضائع ہورہی ہیں۔ فوج نے قربانیاں دیکر ریاست کی رٹ قائم کی ہے۔عید الفطر کی خوشیوں میں فوجی شہداء اور ان کے لواحقین کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل عید الفطر کے موقع پر مختلف شہروں میں ضرب عضب کے فوجی شہداء کی تصویروں کی نمائش کا اہتمام بھی کرے گی۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -