حکمران عوام سے مسلسل جھوٹ بول ہے ہیں،ڈاکٹر نوشین حامد

حکمران عوام سے مسلسل جھوٹ بول ہے ہیں،ڈاکٹر نوشین حامد

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکمران ملک کے ذخائر میں اضافہ کرنے کے بہت دعوے کرتے ہیں حقیقت میں یہ اثاثے قرضے لے کر اور ملک کے اثاثے فروخت کرکے بڑھائے گئے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمران عوام سے مسلسل جھوٹ بول ہے ہیں ،ملک کی معاشی صورت حال بہت خراب ہے ،عوام فاقوں کی زندگی بسر کررہے ہیں لیکن حکمران سب اچھا کا اعلان کررہے ہیں ،قرضے کر ملک کے ذخائر میں اضافہ ہونا معا شی صورت حال بہتر ہونے کا رجحان نہیں ہے ،قرضے لینے سے معاشی صورت حال بہتر نہیں خراب ہوتی ہے اس سے معاشی خوشحالی کبھی نہیں آتی، ،ملک کے ذخائر قیمتی اثاثے فروخت کرکے اضافہ کرنے والے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -