دعوے کرنے والے حکمرانوں نے عوام سے بنیادی حقوق بھی چھین لیے ہیں،رمضان بیگ

دعوے کرنے والے حکمرانوں نے عوام سے بنیادی حقوق بھی چھین لیے ہیں،رمضان بیگ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہاہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے شہریوں سے اُن کے بنیادی حقوق بھی چھین لیے ہیں اور عوام موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں سارا شہر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے اور لاہور کے شہری پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں اس وقت صبح سویرے اٹھتے ہی شہریو ں کو اپنے لئے پینے کے صاف پانی کی فکر رہتی ہے اس کے بعد شہری بند سیوریج کو کھلوانے کے لئے واسا کے دفتر کے چکر لگاتے دکھائی دیتے ہیں حکمرانوں نے عوام کو مسائل میں الجھا کر انہیں زہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -