بھارتی سازش بے نقاب،بھارتی ٹی وی چینل پر مجھ سے منسوب کیا جانے والا بیان جھوٹا ہے:گوہر رضوی

بھارتی سازش بے نقاب،بھارتی ٹی وی چینل پر مجھ سے منسوب کیا جانے والا بیان ...
بھارتی سازش بے نقاب،بھارتی ٹی وی چینل پر مجھ سے منسوب کیا جانے والا بیان جھوٹا ہے:گوہر رضوی

  

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کی پاکستان کوبدنام کرنے کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے ،بنگلہ دیشی مشیر برائے بین الاقوامی امور نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی پر مجھ سے منسوب کیا جانے والا بیان بے بنیاداورجھوٹا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بنگلہ دیشی مشیر برائے بین الاقوامی امورگوہر رضوی نے پاکستانی ہائی کمشنر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس دوران انہوں نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ڈھاکہ حملے کا الزام آئی ایس آئی پر نہیں لگایا ،بھارتی چینل این ڈی ٹی وی پر مجھ سے منسوب کیا جانے والا بیان جھوٹا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان سمیت عالمی برادری کی مدد چاہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک ایریا میں دہشتگردوں کے حملے پر بھارتی میڈیا نے سازش کرتے ہوئے جعلی،بے بنیاداور جھوٹے بیان بنگلہ دیشی مشیر برائے بین الاقوامی امور  سے منسوب کر کے چلائے جس پر گوہر رضوی نے رد عمل دیتے ہوئے بھارت کو ہمیشہ کی طرح جھوٹا ثابت کر دیاہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -