وزیر اعلیٰ کے دعوؤں سے غربت ختم نہیں ہو گی،عمر کسانہ

وزیر اعلیٰ کے دعوؤں سے غربت ختم نہیں ہو گی،عمر کسانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے بجلی فراہم کرنے کے دعووں سے عوام کی غربت دور نہیں ہوگی اور نہ ہی مہنگائی میں کمی آئے گی اس کے لیے موثرپالیسی بنانے کی اشد ضرورت تھی لیکن( ن )لیگ کی حکومت نے نہ تو وفاقی سطح پر ایسے اقدامات کیے اور نہ ہی پنجاب کی حکومت نے غربت ختم کرنے کو سنجیدگی سے لیا ۔انکی توجہ اور ترجیح ہر وہ منصوبہ ہوتا ہے جس میں سریہ استعمال ہو۔وزیر اعلی پنجاب 2017تک لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی لانے کے دعوے کر رہے ہیں اگر ایسا ممکن بھی ہو جاتا ہے تو کیاعوام کو صرف بجلی چاہیے کیا انکو روزگار نہیں چاہیے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 8سالوں سے وزیر اعلی پنجاب پر حاکم ہیں لیکن اس دوران کوئی بھی ایسا منصوبہ نہیں لگایا گیا جس سے پنجاب بھر کے عوام مستفید ہوئے ہوں بلکہ انکی کوشش ہوتی کہ صنعتیں لگانے کی بجائے عوام کو سبسڈی دیتے رہیں تا کہ وہ کبھی بھی اپنے پاؤں پر کھڑے نہ ہوں اور ہم جیسے حکمرانوں کے محتاج رہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -