، آج صبح 9 بجے سے لے کر سہ پہر 3 بجے تک قائم مقام صدر کا عہدہ خالی رہے گا

، آج صبح 9 بجے سے لے کر سہ پہر 3 بجے تک قائم مقام صدر کا عہدہ خالی رہے گا

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اور قائم مقام صدر سردار ایاز صادق آج صبح 9بجے جرمنی چلے جائیں گے جبکہ چیئرمین سینٹ سہ پہر 3بجے پاکستان واپس پہنچیں گے، اس دوران تقریباً 6 گھنٹے قائم مقام صدر کا عہدہ بھی خالی رہے گا۔ یاد رہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی بھی اس وقت ملک میں نہیں ہیں، جو بالترتیب چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے بعد آئینی طور پر قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -