نیشنل بینک کا سسٹم بحال ہو گیا، ترجمان

نیشنل بینک کا سسٹم بحال ہو گیا، ترجمان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک کا سسٹم بحال ہو گیا، ملک بھر کی برانچز پنشنرز کو ادائیگی تک کھلے رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان نیشنل بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہدایت کی گئی ہے کہ بینک میں موجود آخری صارف کو ادائیگی تک برانچز کھلی رکھی جائیں۔ نیشنل بینک کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہدایت کے باوجود کوئی برانچ بند ہوئی تو کارروائی ہو گی، گھر واپس جانے والے صارف متعلقہ برانچ پہنچ جائیں گے ، ان کیلئے بینک برانچ میں افطار کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -