شہبازشریف کی تتلی گھر میں گہری دلچسپی اپنی جیب سے 5 ہزار روپے ادا کرکے سووینئر شاپ سے تحائف خریدے

شہبازشریف کی تتلی گھر میں گہری دلچسپی اپنی جیب سے 5 ہزار روپے ادا کرکے ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بوٹینیکل گارڈن میں بنائے گئے بٹرفلائی ہاؤس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اس تتلی گھر کو بنانے کے حوالے سے وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔ افتخار احمد نے تتلی گھر کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی ۔ وزیراعلیٰ نے بٹرفلائی ہاؤس میں سینکڑوں تتلیوں کو چھوڑا۔ وزیراعلیٰ کو سووینئر شاپ میں ایک سووینئر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے سووینئر شاپ سے تحائف خریدے۔ وزیراعلیٰ نے شاپ پرموجود خاتون سے تحائف کی رقم پوچھی تو انہوں نے کہا کہ سر آپ رہنے دیں لیکن وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے اپنے نواسوں، نواسیوں اور پوتیوں کیلئے یہ تحائف خریدے ہیں جس کی میں نے ادائیگی بھی اپنی جیب سے ہی کرنی ہے۔ تحائف کی رقم جو کہ تقریباً 5 ہزار روپے بنی، وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے ادا کی۔ وزیراعلیٰ نے بوٹینیکل گارڈن میں ایک پودا بھی لگایا اور وہاں فوارے کے سامنے تصویر بھی بنوائی۔

آزاد

مزید :

صفحہ اول -