داعش کی بنگلہ دیشی سرزمین سے بھارت کو نشانہ بنانے کی دھمکی

داعش کی بنگلہ دیشی سرزمین سے بھارت کو نشانہ بنانے کی دھمکی

  

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) داعش نے بنگلہ دیش کی سرزمین سے بھارت کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔بنگلہ دیش میں خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی تنظیم کے سربراہ شیخ ابوابراہیم الحسنیف نے ایک مقامی میگزین کو انٹرویو میں بھارت کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے ہندو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں اس لئے بھارت اور بنگال کے مسلمانوں کو بھی ان کے خلاف جہاد میں حصہ لینا چاہیے۔ ہم بنگالی سرزمین پر موجود اپنے اڈوں سے بھارت کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہمارے بیس بن رہے ہیں ایک بار کام مکمل ہو جائے تو بھارت پر مشرق سے حملے کرینگے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کو نقصان پہنچانے کے لئے بنگلہ دیش اہم اسٹریٹجک مقام ہے۔ ہم یہاں سے بھارت پر گوریلا حملے کریں گے اور وہاں خوف اور دہشت کو برپا کر دیں گے۔ اس مقصد کیلئے ہمیں مقامی مجاہدین کی مدد بھی حاصل ہو گی۔ شیخ ابوابراہیم نے تسلیم کیا کہ ابھی اس خطے میں داعش کمزور ہے لیکن ہمارے جنگجو دشمنوں سے نمٹنے کیلئے اپنے ہتھیار تیار کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارتی ہند??ں کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، بنگالی ہندو بھی اب ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ میری مسلمانوں کو تاکید ہے کہ وہ ان کے خلاف عملی اور مالی جہاد میں حصہ لیں۔

مزید :

صفحہ اول -