مظفر آباد سے مسلم لیگ ن کے امیدوار جواد گیلانی پی ٹی آئی میں شامل

مظفر آباد سے مسلم لیگ ن کے امیدوار جواد گیلانی پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، میرپور( آن لائن)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تباہ کن باؤلنگ، ن لیگ کی اہم وکٹ حاصل کرلی۔ ایل اے 25 مظفر آباد سے ن لیگ کے امیدواراسمبلی ، فاروق حیدر کے دست راست و سابق وزیر ممتاز گیلانی کے فرزندجواد گیلانی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے یہاں بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران سے ملاقات کے دوران بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر عمران خان نے جواد گیلانی کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا عمران خان نے کہا کہ لوگ اب ن لیگ کی پالیسیوں سے متنفر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جواد گیلانی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ جوعوامی خدمت کا جذبہ لے کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں انہیں مایوسی نہیں ہوگی۔دریں اثناء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا سونامی ایف ون کی گلیوں میں داخل ۔راجہ عمران،ماجد شاہ،آصف بٹ،وسیم بٹ،عران بٹ،حسنین قاضی،امان منیر،رضوان سمیت بہت سے افراد اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل افطار ڈنر کی تقریب میں ایف ون کی جملہ برادریوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کشمیر صدر پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میرپور کے اندر ہمارے مخالفین کی انتخابی مہم میں لوگوں کی عدم دلچسپی نے ثابت کر دیا ہے کہ لوگ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی دونوں سے نفرت کرتے ہیں۔عوامی حمایت و تائید سے محرومی کے بعد مخالفین میرے خلاف پھر مشترکہ اُمیدوار لانے کی کوشش کر رہے ہیں ضمنی الیکشن میں راجہ فاروق حیدر نے قسم کھائی تھی کہ وہ اپنا اُمیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار نہیں کرے بعد میں دُنیا نے دیکھا کہ راجہ فاروق حیدر نے اپنا اُمیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں بٹھا دیا۔جو شخص ایک مرتبہ قسم کھا کر توڑ دے و ہ دوبارہ بھی قسم کھا کر توڑ سکتا ہے۔قسم کے ساتھ راجہ فاروق حیدر نے گالی بھی کھائی تھی جس کا ذکر کرنا مناسب نہیں لوگ جانتے ہیں۔کارکنان کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ ہر طرح کے حالات کے لیے خود کو تیار رکھیں۔مخالفین جو بھی انداز اپنائیں گئے۔ہم اُس کا مقابلہ کریں گئے۔میرپور میں بدترین لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ارباب اختیار کو متنبہ کرتا ہوں وہ فوری طور پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس کے کر اسے بند کریں ورنہ اس کے خلاف بھرپور عوامی احتجاج بھی ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ایف ون تحریک انصاف کی طرف سے اپنے عزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا

مزید :

صفحہ اول -