30 جون کو سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی،پی ڈی ایم اے

30 جون کو سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی،پی ڈی ایم اے

  

پشاور (خصوصی رپورٹ) پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ 30 جون کو چترال سمیت خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا، سیلابی ریلوں کے خطرات کی پیشگی اطلاع حکومت سمیت اضلاع کے متعلقہ اداروں کو دے دی گئی تھی۔چترال کے گاؤں ارسون میں آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ 30 جون کو شدید بارشوں اور سیلاب کے خدشات سے حکومت اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا تھا اور اب بھی یہ خدشات موجود ہیں۔ لیکن ہمیشہ کی طرح صوبائی اور ضلعی حکومت کے کسی ادارے کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور کسی نے کسی پیشگی انتظام کی ضرورت محسوس نہ کی۔

مزید :

صفحہ اول -