کراچی ، رینجرز کی سرکای اداروں میں سیاسی وعسکری تنظیموں کے دفتر بند کرنے کی ہدایت

کراچی ، رینجرز کی سرکای اداروں میں سیاسی وعسکری تنظیموں کے دفتر بند کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (خصوصی رپورٹ) امن کیسے بحال کیا جائے، اسی سلسلے میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے ایک اہم فیصلے پر رینجرز نے عمل درا?مد شروع کر دیا ہے۔ رینجرز کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق سرکاری اداروں میں سیاسی اور عسکری تنظیموں کے دفاتر کو فوری بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔صرف یہی نہیں، اعلامیہ کے مطابق، سیاسی اور عسکری تنظیموں کے اثر و رسوخ پر بھرتی ملازمین جو دفاتر سے غیرحاضر رہتے ہیں، دراصل دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ رینجرز نے ایسے تمام ملازمین کو فوری طور پر برطرف کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ساتھ ہی شہریوں کو سرکاری اداروں میں کسی عسکری تنظیم یا گھوسٹ ملازم کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن پر دینے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -