آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی تو میرپور کی محرومیاں ختم کر دیں گے ، پرویز رشید

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی تو میرپور کی محرومیاں ختم کر دیں گے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت بنی تو میر پور کی محرومیاں ختم کردیں گے ،آزاد کشمیر میں گیس ،بجلی اور بنیادی سہولتیں کیوں فراہم نہیں کی گئیں ؟۔میر پور میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نے کہا جن لوگوں نے ملک کے لیے قربانیاں دیں ،سیاسی جماعتوں نے انکے ساتھ ظلم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور سے پہلے کراچی میں لوگ دن کے وقت نکلتے ہوئے بھی ڈرتے تھے ،ہماری حکومت نے کراچی میں امن قائم کیا۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے تھے کہ کراچی کے حالات بہتر ہوگئے ،عمران خان کوکہنا چاہیے تھا کہ کراچی کے حالات نواز شریف نے بہتر کیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تین سال میں خیبر پختونخوا حکومت کی کوئی ایک کارکردگی بتائیں۔

پرویز رشید

مزید :

صفحہ اول -