پروٹوکول تنازعہ،ڈاکٹر عظمی کی شہباز شریف کو تحقیقات کیلئے درخواست

پروٹوکول تنازعہ،ڈاکٹر عظمی کی شہباز شریف کو تحقیقات کیلئے درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی نے پروٹوکول کے تنازعہ پر وزیر اعلی شہباز شریف کو تحقیقات کیلئے درخواست بھجوا دی۔ڈاکٹر عظمی کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب کو لکھی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہر میں پروٹوکول کے نام پر مسلح قافلے کا داخل ہونا اور اس بارے میں پولیس کا لاعلم ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے۔انہوں نے کہا کہ چودھری عاصم گجر کے گھر میں پریس کانفرنس میں سی سی پی او امین وینس نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پروٹوکول کس کا تھا، اس میں شامل لوگ کون تھے، پتا لگایا جائے۔ڈاکٹر عظمی نے درخواست میں کہا ہے کہ مجھے اور میرے بچوں کو ہراساں کرنے والوں کو پکڑا جائے، عاصم گجر سے انکوائری کی بجائے پولیس افسران اسے تحفظ دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عظمی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ایسی سیاسی شخصیات جو بلیو بک سے ہٹ کر غیرقانونی پروٹوکول لے رہی ہیں انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -