محمود اچکزئی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہئے،پرویزالٰہی

محمود اچکزئی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہئے،پرویزالٰہی

  

گجرات (بیورورپورٹ)) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے اتحادی محمود خان اچکزئی نے پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کے خلاف بات کر کے آئین اور قومی اسمبلی میں اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ضروری ہے چونکہ یہ پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کا معاملہ ہے اس لیے اپوزیشن سمیت تمام محب وطن جماعتوں اور افراد کو اس بات پر ایکشن لینا چاہئے اپنی رہائش گاہ پر میاں محمد منیر اور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ضیاء الحق دور میں روسی قبضہ سے افغانستان کو خالی کرانے میں سب سے بڑا رول ادا کیا، 30لاکھ افغان مہاجرین کی 37سال تک بھائیوں کی طرح میزبانی کی، محمود اچکزئی کا بیان افغانستان کی آزادی کیلئے جان دینے والے پاکستانی فوجیوں اور عوام کے خون سے غداری ہے۔ انہوں نے قائداعظم کی قیام گاہ زیارت ریذیڈنسی پر حملہ کی مذمت نہ کر کے اور پٹھان کوٹ حملہ پر پاک فوج اور پاکستان پر تنقید کر کے بھی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ محمود اچکزئی، ان کا خاندان اور ہم سب پاکستانی آج جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی وجہ سے ہیں یہی ان کی اور ہماری شناخت ہے۔

پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ اول -