صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

لاہور(وقائع نگار)شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔ذرائع کے مطابق کاہنہ کاچھا روڈ پر گودام میں پانچ ڈاکو گھس آئے اور ملازمین کو یر غمال بنا کر گودام سے1لاکھ کی نقدی اور سکیورٹی گارڈوں کا اسلحہ چھین کر لے گئے جبکہ شما لی چھا ؤنی گلدشت ٹاؤن میں چور انور کے گھر سے 32لاکھ ،شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے ظفر سے 85ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے نقوی سے 51ہزار روپے مالیت کی نقدی ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اکرم سے 14ہزار روپے مالیت کی نقدی ،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نثار سے 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے الیاس سے 29ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی ۔جنوبی چھاؤنی میں آصف ،قلعہ گجر سنگھ میں مبین ،اقبال ٹاؤن میں عاصم ،ستو کتلہ میں غلام سرور کی گاڑیاں جبکہ ڈیفنس سی میں صادق ،سمن آباد میں عثمان ،گلشن راوی میں اکمل ،ٹاؤن شپ میں نعمان ،مصطفی ٹاؤن میں وقاص ، ہربنس پورہ میں اویس ،لٹن روڈ میں عادل ،مزنگ میں لیاقت ، شفیق آباد میں شہباز ،اقبال ٹاؤن میں یوسف اور کاظم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -