عید پر چھٹیاں اور تنخواہ مانگنے پر مالکہ نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

عید پر چھٹیاں اور تنخواہ مانگنے پر مالکہ نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ ...

  

 لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ذرائع کے مطابق مصطفی ٹاؤن کینال ویو سوسائٹی کے علاقہ میں 13سالہ سونیا ایک گھر میں کام کرتی تھی ۔گزشتہ روز اس نے اپنی مالکن سے عید قریب آنے پرتنخواہ اور چھٹیوں کا مطالبہ کیاجس پر مالکن صائمہ بی بی نے مبینہ طور پر سونیا کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کے بال کھینچتے ہوئے اس کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کیا۔ملازمہ نہایت تشویشناک حالت میں گھر سے باہر نکلی جس پر اہل علاقہ نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جنہوں نے اسے شاہدرہ ہسپتال میں منتقل کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -