مختلف علاقوں سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانہ میں منتقل

مختلف علاقوں سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانہ میں منتقل

  

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں منتقل کر دیں ۔پولیس کے مطابق سبزہ زارکے علاقہ سے 50سالہ اور شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ سے 75سالہ افراد کی لاشیں مقامی افراد کو سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملیں جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔تیسری لاش گرین ٹاؤن کے علاقہ سے برآمدہوئی۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو باگڑیاں پنڈ کے علاقہ میں زیر تعمیر دکانوں سے ایک 50سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جو حلیہ سے نشئی لگتا تھا جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔سب انسپکٹر عبد الروف کے مطابق حلیہ سے شخص نشئی لگتا ہے۔ شناخت کے لئے لاش کو مردہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے ۔موت کے حوالے سے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے ۔پولیس نے متوفیان کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -