مسافروں کا سامان چوری کرنے والا پی آئی اے ملازم گرفتار کر لیاگیا

مسافروں کا سامان چوری کرنے والا پی آئی اے ملازم گرفتار کر لیاگیا

  

لاہور(وقائع نگار) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافروں کا سامان چوری کرنے والے پی آئی اے ملازم کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازم عمران اقبال مسافروں کے سامان میں سے نقدی اور قیمتی اشیاء مبینہ طور پرچوری کرتا تھا۔گزشتہ روز بھی اس نے ایک خاتون کے سامان سے 266درہم اور 5تولے سونا چوری کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون کو پتہ چل گیا ۔پی آئی اے سیکیورٹی نے ملزم کو موقع سے فرار کروا دیا لیکن ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے ملزم کو پکڑ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -