شورکوٹ، ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد شدید زخمی

شورکوٹ، ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد شدید زخمی

  

شورکوٹ (نمائندہ خصوصی) شورکوٹ میں ایک ہی روز میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ ملتان روڈ اڈہ 14پل کے قریب پیش آیا جہاں ایک کیری ڈبہ سڑک کنارے کھڑے ٹرک کے پیچھے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں ایک شخص تنویر سکنہ ملتان شدید زخمی ہو گیا جب کہ دوسرا حادثہ شورکوٹ گڑھ مہاراجہ روڈ پر پیش آیا جہاں ایک ٹرک اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد حسن علی سکنہ حافظ آباد اور محمد عرفان سکنہ گوجرانوالہ شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ پہنچا دیا ۔

مزید :

علاقائی -