چونیا ؛ زہریلہ کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 9افرادکی حالت غیر
چونیاں(نامہ نگار)زیریلا کھانا کھانے پر ایک ہی خاندان کے نو افراد بے ہوش۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل۔ طبی امداد کے بعد حالت خطرے سے باہر ۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواح ہرچوکی کے صفدر کے اہل خانہ جس میں تین بچے محمد احمد، احسن،ارسلان تین خواتین زرینہ ،بشریٰ، کشور اور خالد، صفدراور اکبرزہریلا دہی کھانے کی وجہ سے حالت غیر ہو گئی۔ تمام متاثرین کو قے اور خونی دست شروع ہوگئے۔ جس کی وجہ سے تمام افراد بے ہوش ہوگئے۔ اہل علاقہ نے سنگین صورتحال کے پیش نظر تمام افراد کو ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر انہیں ایمرجنسی میں فوری طبی امداد بہم پہنچائی گئی جس کی وجہ سے طبیعت سنبھلنے پر تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ڈیوٹی ڈاکٹر زونیرنے بتایا کہ زہریلاکھانا کھانے کی وجہ سے انہیں فوڈ پوازننگ ہوئی ۔ بروقت طبی امداد کی وجہ سے تمام افراد کی زندگیاں بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔