شمالی چھاؤنی،25سالہ نوجوان پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہوگیا

شمالی چھاؤنی،25سالہ نوجوان پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہوگیا

  

لاہور(وقائع نگار) شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں25سالہ نوجوان پرُ اسرار طور پر جاں بحق ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔پولیس کے مطابق 25سالہ ا سد پرُ اسرار طور پر گھر میں مردہ پایا گیا جس پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔ اس حوالے سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں اور تفتیش کا آغا زکر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -